فیصل آباد میں بچیوں کے قتل کیخلاف ایم ایس ایم کا احتجاجی مظاہرہ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فیصل آباد کے زیراہتمام فیصل آ باد کی معصوم عابدہ اور نور فاطمہ کی شہادت پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس کی قیادت ضلعی صدرمیاں آصف عزیز، زین العابدین، شاہدسلیم، میاں کاشف حسین، آصف بلال، ضیاء الدین، حمزہ شیخ، محمداویس، محمدذیشان صدیق، اعجاز ڈھلوں، محمد شہزاد نے کی۔

میاں آصف عزیزنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فیصل آباد میں معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل انسانیت سوز واقعہ ہے، یہ بہیمانہ واقعہ قاتل حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ معصوم بچیوں کے قاتلوں کو گرفتار کر کے فی الفور قرار واقعی سزا دی جائے۔ شہدائے ماڈل ٹائون کے قاتلوں کے ساتھ ساتھ معصوم بچیوں کے قاتلوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچنا ہو گا۔ ماڈل ٹائون میں حوا کی بیٹیوں کے جبڑوں پر گولیاں مارنے والے ہی معصوم عابدہ کے ساتھ درندگی کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔ بچوں کے اغواء و زیادتی کا یہ پہلا واقعہ نہیں، مگر ہر واقعے کے بعد نام نہاد خادم اعلیٰ انصاف کی فراہمی کا ڈرامہ کرتا ہے لیکن آج تک کسی ایک ذمہ دار کو بھی کیفر کردار تک نہیں پہنچایا گیا۔ جب حکمرانوں کے اپنے ہاتھ معصوم انسانوں کے خون میں رنگے ہوں تو پھر عوام کو کون انصاف فراہم کرے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top