ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا حاجی اسحق کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (12 اپریل 2018) تحریک منہاج القرآن کے سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز حاجی محمد اسحق کی والدہ محترمہ قضائے الہی سے انتقال کر گئیں، سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرحومہ کے وصال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔

مرحومہ کی نماز جنازہ صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین نے پڑھائی، جنازہ میں سیکرٹری جنرل PAT خرم نواز گنڈا پور، جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی، جواد حامد، شہزاد رسول، سہیل احمد رضا، حفیظ الرحمان، میاں زاہد اسلام، حافظ غلام فرید نے شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی قائدین اور کارکنان نے حاجی محمد اسحق کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے بخشش اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور اور ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک نے سابق سیشن جج شیخ عابد حسین کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top