فیصل آباد: منہاج القرآن کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس

تحریک منہاج القرآن کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس ضلعی آفس فیصل آباد میں منعقد ہوا۔ جس کی صدرات نائب صدراللہ رکھا نعیم القادری نے کی۔ اجلاس سے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ منہاج القرآن اندرون ملک و بیرون ملک ایک منظم تنظیمی نیٹ ورک رکھتی ہے اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں مصطفوی انقلاب کے ذریعے پاکستان میں مضبوط عوام دوست سیاسی نظام کے لیے کوشاں ہے۔ منہاج القرآن نے دنیا کو اسلام کا حقیقی پر امن چہرہ دکھایا۔

اجلاس میں ضلعی ناظم رانارب نوازانجم، راناغضنفرعلی، محمدعارف نیازی، میاں امجد قادری، رانا محمود الحسن، غلام محمد قادری، سہیل مقصود، سید ثقلین شاہ اور خالدمحمود بھی موجودتھے۔ انہوں نے کہاکہ رفقاء وکارکنان تحریک منہاج القرآن کے لیے ریڑھ کی ہڈی اور اصل اثاثہ ہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ہمیشہ مثبت سوچ رکھنے والے کارکنان کی قدر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنظیمی عہدیداران وکارکنان ممبر سازی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ڈور ٹو ڈور عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائیں۔ ممبر سازی مہم سے تحریک منہاج القرآن مزید منظم اور فعال ہوگی، عہدیداران ممبر سازی مہم میں اہداف حاصل کرنے کے لیے دن رات ایک کردیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری موجودہ نظام اور قاتل وکرپٹ حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top