ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا دورہ جنوبی کوریا

منہاج القران انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کا وزٹ کیا۔ آپ کی آمد پر جنوبی کوریا تنظیم کی جانب سے ائیرپورٹ پر استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں تنظیمی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تحریک کے لائحہ عمل اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر منہاج القران انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کی تنظیم نو کی گئی۔ نو منتخب عہدیداروں کو ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مبارکباد دی اور انہیں مزید بہتر انداز میں کام کرنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر تنظیمی امور میں اعلی کارکردگی پر حُسنِ کارکردگی کی اسناد بھی دی گئیں۔

اجلاس کے بعد عہدیداران نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات بھی کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا دنیا بھر میں تنظیمی کام اپنی مثال ہے۔ تحریک کی ترقی میں کارکنان کے شب و روز کی محنت شامل ہے، جسے مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ایک ویژنری لیڈر ہیں، جن کی خدمات کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جاتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top