منہاج القرآن یوتھ لیگ انڈیا کے زیراہتمام 14 مقامات پر اسلامک سمر کیمپ

مورخہ: 18 مئی 2018ء

منہاج القرآن یوتھ لیگ انڈیا کے زیراہتمام اسلامک سمر ٹریننگ کیمپ نئی دہلی، ممبئی، حیدرآباد سمیت مختلف 14 مقامات پر منعقد کیا گیا۔ دیگر شہروں میں مہاراشٹرا، تیلینگانہ، کرناٹکا، بینگالورو، میسورو، شپواپور، اوماریہ اور مدھیہ پردیش شامل ہیں۔ کیمپ میں انڈیا بھر سے مختلف سکولوں سے 5 سے 14 سال کے سینکڑوں طلباء نے شرکت کی۔

کیمپ میں ماہر اساتذہ کرام نے قرآن و سنہ کی تعلیمات پر مشتمل کورس کی تدریس کی، جس میں منہاج اسلامک سلیبس، آو دین سیکھیں، اسلام اور جدید سائنس اور نصاب تربیت کی کتب شامل تھیں۔ اسلامی تربیتی کورس میں اسلام، ایمان اور احسان کے خصوصی مضامین بھی پڑھائے گئے۔ کیمپ کے اختتام پر شرکاء کو اسناد بھی دی گئیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top