ڈاکٹر طاہرالقادری ’’مثنوی مولانا روم رحمۃ اللہ علیہ‘‘ کے موضوع پر شہر اعتکاف میں خطاب کرینگے

مورخہ: 29 مئی 2018ء

منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کی تیاریاں مکمل، ہزاروں شہریوں نے رجسٹریشن کروالی
شہر اعتکاف کی خصوصی تزئین و آرائش کی گئی، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونگے
بجلی، صاف پانی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے انتظامات کر لیے گئے، 51 کمیٹیاں قائم

لاہور (29 مئی 2018) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ و پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 3 جون کو وطن پہنچیں گے، ڈاکٹر طاہرالقادری ہزاروں افراد کے ہمراہ اعتکاف بیٹھیں گے، امسال شہر اعتکاف میں ان کے خطابات کا موضوع ’’مثنوی مولانا روم رحمۃ اللہ علیہ‘‘ ہو گا، شہر اعتکاف کی خصوصی طور پر تزئین و آرائش کی گئی ہے اور متعکفین کی سکیورٹی اور سہولت کیلئے بجلی، صاف پانی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ شہر اعتکاف کی عمارت کی خصوصی طورپر تزئین وآرائش کی گئی ہے، خواتین اور مرد حضرات کی طرف سے بڑی تعداد میں رجسٹریشن ہو چکی ہے، معتکفین کی سہولت اور آرام کیلئے 51 کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، مرکزی کمیٹی کے سربراہ خرم نوازگنڈاپور، نائب سربراہ بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد اور شہر اعتکاف کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹری جواد حامد ہیں جبکہ دیگر نائب سربراہان میں انجینئر محمدرفیق نجم، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، علامہ رانا محمد ادریس، سردار شاکر مزاری شامل ہیں جبکہ ذیشان بیگ، سیف اللہ بھٹی، سعیداختر، میاں زاہد جاوید، ڈپٹی سیکرٹری ہوں گے جبکہ مرکزی کمیٹی میں 27 ممبر خدمات انجام دیں گے، سیکرٹری شہر اعتکاف جواد حامد نے بتایا کہ اعتکاف سنت نبویﷺ کے ساتھ اللہ کی خوشنودی، اصلاحِ احوال، قلبی سکون اور درس و تدریس کا بہترین ذریعہ ہے، انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے زیراہتمام شہر اعتکاف ہر سال مذہبی جوش و خروش کے ساتھ انعقاد پذیر ہوتا ہے اور ہزاروں فرزندان اسلام شہر اعتکاف کا حصہ بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امسال شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ’’مثنوی مولانا روم رحمۃ اللہ علیہ‘‘ کے موضوع پر خطابات کریں گے، یہ موضوع صدیوں سے فرزندان توحید اور شمع رسالت ﷺکے پروانوں، صوفیا اور سالکین کی روحانی تربیت اور قلب کی تابندگی کا سامان رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی کمیٹی کے علاوہ مزید 51 کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ معتکفین کے آرام اور سکون کا ہر طرح سے خیال رکھا جاسکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top