سہیل احمد رضا کی سکھ رہنما سردار چرن جیت سنگھ کے اندوہناک قتل کی شدیدمذمت

مورخہ: 30 مئی 2018ء

لاہور ( 30مئی 2018) منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے خیبر پختونخواہ کے ممتاز سکھ رہنما سردار چرن جیت سنگھ کے اندوہناک قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے انکے ورثاء اور لواحقین سے اظہار افسوس کیا ہے۔ سہیل احمد رضا نے کہا کہ مقتول سردار چرن جیت سنگھ انتہائی ملنسار، خوش اخلاق اور امن پسند شخصیت تھے۔ انہوں نے وطن عزیز میں بین المذاہب روادری اور قیام امن کیلئے ہر سطح پر بھر پور فعال کردار اد ا کیا، سردار چرن سنگھ سکھ مسلم دوستی کیلئے ہمہ وقت کوشاں اور باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے متحرک رہتے تھے۔ سردار چرن سنگھ کا قتل وطن عزیز کیلئے بالعموم اور سکھ برادری کیلئے بالخصوص بڑا نقصان ہے۔

ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے سکھ رہنماؤں سردار بشن سنگھ، سردار رمیش سنگھ، سردار کلیان سنگھ، سردار صاحب سنگھ، سردار جنم سنگھ اور ارون دیال سے ملاقات کی اور سکھ رہنما کے قتل پر اظہار افسوس کیا۔ سہیل احمد رضا نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سردار چرن سنگھ کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی مذہبی اقلیوں کے عدم تحفظ کا شکار ہونے کے تاثر کو ختم کرنے کیلئے آئین پاکستان کے تناظر میں موثر اقدامات کئے جائیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top