لیہ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام چار روزہ دروس عرفان القرآن کی پہلی نشست

مورخہ: 01 جون 2018ء

تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام چار روزہ دروس عرفان القرآن کی پہلی نشست مورخہ یکم جون 2018 کو منعقد کی گئی، پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ وقاص شاہد نے حاصل کی، جبکہ نعت رسول مقبول ؐ پیش کرنے کی سعادت زاہد منظور اور عمران مدنی نے حاصل کی۔ پروگرام میں علامہ انصر محمد قادری نے ’’قرآن اور اہلبیت‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔

اس موقع پر علامہ وقاس شاہد، شبیر بھٹی ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن لیہ، مقبول احمد میرانی صدر تحریک منہاج القرآن لیہ، طالب حسین سہارن سٹی ناظم تحریک منہاج القرآن لیہ، امان اللہ سہارن جنرل سیکریٹری پاکستان عوامی تحریک لیہ، حسنین رضا ضلعی کوآرڈینیٹر منہاج القرآن یوتھ لیگ لیہ، زاہد منظور رہنما یوتھ لیگ کے ساتھ ساتھ سلیم چشتی، عمران مدنی، عمران میرانی، تنویر احمد، محمد زبیر، عابد حسین، محمد فیصل کے علاوہ کثیر تعداد میں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top