لیہ: تحریک منہاج القرآن کے چار روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام چار روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست 3 جون 2018 کو منعقد ہوئی، جس میں علامہ جمیل احمد زاہد قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے ’’قرآن اور انسان‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی تعلیمات کے مطابق زندگی کو بسر کریں تو ایک انسان تب جا کہ ایک کامیاب شخص بن سکتا ہے۔
اس سے پہلے پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شفیق الرحمان، علامہ وقاص شاہد ، شبیر بھٹی ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن لیہ، مقبول احمد میرانی صدر تحریک منہاج القرآن لیہ، طالب حسین سہارن سٹی ناظم تحریک منہاج القرآن لیہ، شیخ طاہر سلمان ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک لیہ، امان اللہ سہارن سیکریٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک لیہ، حسنین رضا ضلعی کوارڈینیٹر منہاج القرآن یوتھ لیگ لیہ، زاہد منظور، سابق صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ لیہ سرفراز احمد رہنما یوتھ لیگ کے ساتھ ساتھ شوکت علی، عمران مدنی، عمران میرانی، اللہ نواز جگ، عمران تھند اور حافظ اختر نے شرکت کی۔ پروگرام کے آخر میں دعا بھی کی گئی۔
تبصرہ