کرپٹ انتخابی نظام اصل خربی کی جڑ ہے: رانا رب نواز انجم

مورخہ: 29 جون 2018ء

تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم نے کہا ہے کہ اصل خرابی کی جڑ موجودہ انتخابی نظام ہے جس کے ہوتے ہوئے کوئی بھی تعلیم یافتہ، محب وطن غریب شخص پارلیمنٹ کا ممبر نہیں بن سکتا، اس پورے نظام کی بنیاد ہی کرپشن اور اقرباء پروری پر استوار کی گئی ہے لہذا جو نظام کرپٹ عناصر کو پارلیمنٹ میں داخلے سے نہیں روک سکتا، اس سے کسی اچھائی کی توقع رکھناہی فضول ہے۔ وہ سٹی آفس میں نائب ناظم رانا غضنفر علی، حافظ محمودالحسن، سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری اور سہیل مقصود سے ملاقات کے بعد گفتگو کر رہے تھے۔

پوری قوم جانتی ہے کہ کروڑوں روپے لگا کر اسمبلیوں میں جانے والے عوام کی کون سی’’خدمت‘‘سرانجام دیں گے۔ جب تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں موجودہ کرپٹ نظام سے مستفید ہونے کیلئے انتخابی عمل میں شامل ہورہی ہیں تو ایسے وقت میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے اس کرپٹ نظام کے خلاف اعلان بغاوت کرکے قوم کے حقیقی جذبات کی ترجمانی کی ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد اس ظالمانہ اور کرپٹ نظام کے خاتمے کیلئے ہے تاکہ متوسط طبقے سے محب وطن اور اعلیٰ تعلیم یافتہ قیادت اسمبلیوں میں پہنچ کر عوام کی حقیقی نمائندگی کا حق ادا کرے۔ اس کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ صاف پانی کے نام پر کرپشن کرنیوالے ملک و قوم کے اور انسانیت کے دشمن ہیں۔ قانون ایسے ڈاکو، چور اور لٹیروں کو ریلیف دینے کی بجائے چوراہوں پر الٹا لٹکا کر نشان عبرت بنائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top