تیل کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے: انجئنئر نجم رفیق

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا ہے کہ غریب عوام پر پٹرول بم گرانا انتہائی تشویشناک ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔ بائیس کروڑ عوام پہلے ہی صبح شام مہنگائی، لوڈ شیڈنگ کے زہر آلود تھپیڑے کھا رہے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام کے لیے جسم وجان کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو جائے گا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر تمام ضروریات زندگی کی اشیاء پر پڑتا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلعی ناظم رانارب نواز انجم، سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری اور رانا کرامت علی کے ساتھ ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے بہت سوچ و بچار کے بعد آئندہ عام انتخابات کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا، کیونکہ انتخابی اصلاحات اور احتساب کے حوالے سے آئین کے مطابق عوامی توقعات پوری نہیں ہوئیں، کرپٹ عناصر احتساب کے اداروں کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے جس سے یہ تاثر مضبوط ہو رہا ہے کہ پاکستان میں قانون صرف کمزوروں کے لیے ہے، انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان آج بھی سزا سے بچے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ بطور پارٹی الیکشن میں نہیں جارہے، عوامی تحریک سمجھتی ہے کہ احتساب اور اصلاحات کے بغیر انتخابات کا ملک و قوم کو فائدہ نہیں ہوگا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top