ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا عائشہ شبیر کے والد دین محمد کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور (14 جولائی 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے عوامی تحریک ویمن ونگ کی سنیئر رہنما عائشہ شبیر کے والد اور شبیر دیو کے سُسر صوفی دین محمد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ دریں اثناء سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، رفیق نجم، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، امجد علی شاہ، سہیل رضا، جواد حامد ، عبد الحفیظ چوہدری، فرح ناز، افنان بابر ، عائشہ مبشر، زینب ارشد، کلثوم طفیل و دیگر نے بھی عائشہ شبیر کے والد کے انتقال پر ان سے افسوس کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top