ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے بھائی کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب

پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کے عظیم رہنما ڈاکٹر رحیق عباسی کے چھوٹے بھائی،عمرریاض عباسی کے بہنوئی خلیق عباسی کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب ان کے آبائی گاوں مری کے علاقے گھوئی میں منعقدہ ہوئی۔ اس موقع پر مرکزی صوبائی ،ضلعی اور تحصیلی عہدیداران، وابستگان، کارکنان، معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان عوامی تحریک نوراللہ صدیقی، تنویر خان،صدر سنٹرل پنجاب بشارت جسپال، ریحان مقبول، میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان،طیب ضیاء،شہباز عباسی،راجہ ندیم، ملک طاہر جاوید، خرم سیٹھی اور دیگر مہمانوں و معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم اعلی منہاج القرآن علماء کونسل حضرت سید فرحت حسین شاہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر رحیق عباسی اوران کے خاندان کی تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے لئے لازوال قربانیاں ہیں، جس کی وجہ سے ڈاکٹر رحیق عباسی کا پوری دنیا اور پاکستان بھر کے کارکنان کے ساتھ محبت کا رشتہ ہے۔ سیدفرحت حسین شاہ نے کہا کہ دور دراز علاقوں سے اس محبت اورعقیدت کے ساتھ لوگوں کا آنا اور پاکستان سمیت دنیا بھرکے وابستگان تحریک کاڈاکٹر رحیق عباسی کے غم میں شامل ہونا اور اظہار تعزیت و یکجہتی کرنا ان کی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے، یقیناً ڈاکٹررحیق عباسی اور ان کے خاندان نے پوری زندگی منہاج القرآن کے لئے وقف کی ہوئی ہے۔

اس موقع پر علامہ فرحت شاہ، علامہ میر آصف اکبر اور حافظ اشتیاق اعوان نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر رحیق عباسی کی تحریک اور قائد تحریک کے ساتھ اخلاص اور محبت کا ثمر ہے کہ آج قائد تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری سمیت پوری دنیا کے کارکنان ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔آخر میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top