یوکے: مانچسٹر میں ہفتہ وار روحانی محفل کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل مانچسٹر کے زیراہتمام منہاج القرآن مسجد مانچسٹر میں ہفتہ وار روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں منہاج القرآن مانچسٹر اور آشٹن کے رفقاء و اراکین، ایگزیکٹیو ممبران اور پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ برطانوی اور عربی کمیونٹی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

روحانی محفل کا آغاز حافظ قاری زاہد الرحمان نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، جبکہ طاھر سراج، عمران قریشی، حاجی طارق نسیم، مرزا رضوان بیگ، محمد اشفاق وارثی نے نعت خوانی کر کے گلہائے عقیدت پیش کیے۔ برنلے سے مہمان، منہاج القرآن برطانیہ کے ایگزیکٹو ممبر اور مرکزی نعت خوان محمد کبیر نے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں اپنی خوبصورت اور دلسوز آواز میں ثناء خوانی کی۔ محفل میں نقابت کے فرائض منہاج القرآن مسجد مانچسٹرکے امام حافظ قاری زاہدالرحمان نے ادا کیے۔

پروگرام میں منہاج القرآن مانچسٹرکے امیر علامہ محمد عبدالسراج ستار نے خشیتِ الٰہی اور حُبِ رسول ﷺ کے موضوع پر ایمان افروز خطاب کیا۔

بعد ازاں عمران قریشی نے ذکرِ الٰہی سے حاضرینِ محفل کی آنکھیں نم کر دیں۔ منہاج القرآن مانچسٹر کے صدر عامر خواجہ نے اظہار تشکر کے کلمات ادا کیے۔ محفل کے اختتام پر تمام شرکا نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں کھڑے ہوکر نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ درود و سلام کا نذرانہ بھی پیش کیا۔ آخر میں خصوصی دعا ہوئی جبکہ محفل کے بعد شرکا کی عمدہ کھانوں کیساتھ تواضع بھی کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top