منہاج القرآن شریعہ کالج کے طلباء کا اعزاز، جامعہ الازہر میں نمایاں کامیابی حاصل کی، خرم نواز گنڈاپور و ڈاکٹر شفاقت بغدادی کی طلبہ کو مبارکبا
لاہور (15 اگست 2018) منہاج القرآن کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز کے اکیڈمک سربراہ ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی الازہر ی نے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کی قدیم ترین ہزار سالہ پرانی علمی درسگاہ جامعہ الازہر مصر میں سو سے زائد ممالک کے طلباء زیر تعلیم ہیں۔ الحمد للہ جامعہ الازہر کے امسال کے نتائج میں ادارہ منہاج القرآن لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی طلباء نے اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جسے جامعہ الازہر کے اساتذہ نے بھی بے حد سراہا ہے، انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے طلباء سکالرشپ پر جامعہ الازہر میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جو ایک بہت بڑا اعزاز اور فروغ علم کی بڑی کاوش ہے، ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی نے کہا کہ جامعہ الازہر عصر علوم کی ایک ممتاز بین الاقوامی درسگاہ ہے جس میں مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے ہزاروں طلباء علم حاصل کرتے ہیں اور یہاں کے فارغ التحصیل طلباء عملی زندگی میں علم وتحقیق میں مؤثر کردار ادا کرتے ہیں، اس علمی درسگاہ میں ادارہ منہاج القرآن کے طلباء کا سکالرشپ کر علم حاصل کرنا ایک بڑا اعزاز ہے، انہوں نے کہا کہ یہ طلباء اپنی محنت، لگن اور علم سے محبت کی وجہ سے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، جامعہ الازہر میں نمایاں تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں محمد عطاء الفخر نے کالج آف شریعہ اینڈ لاء سال اول میں پہلی پوزیشن حاصل کی، نصیر افضل نے درجہ ثانویۃ میں آٹھویں پوزیشن، حافظ عرفان نے درجہ اعدادیہ میں چھٹی پوزیشن حاصل کی اور توقیر احمد ضیاء نے ساتویں پوزیشن حاصل کی۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے نمایاں تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو مبارکباد دی ہے۔
تبصرہ