صدر تحریک منہاج القرآن ملتان یاسر ارشاد کی فریضہ حج کے بعد وطن واپسی

مورخہ: 29 اگست 2018ء

تحریک منہاج القرآن ملتان کے ضلعی صدر یاسر ارشاد دیوان فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ ملتان ایئرپورٹ پر تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے قائدین میجر محمد اقبال چغتائی، مخدوم شہباز شاہ ہاشمی، رائو محمد عارف رضوی، احسان سعیدی، چوہدری جاوید بندیشہ، خالد محمود، ارشدقادری، ڈاکٹر ارسلان اور دیگر نے یاسرارشاد دیوان کا پرتپاک استقبال کیا اور انکو فریضہ حج کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، صوبائی صدرپاکستان عوامی تحریک چوہدری فیاض احمد وڑائچ اور دیگر نے یاسر ارشاد کو فریضہ حج کی ادائیگی پر مبارکباد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top