ڈاکٹر طاہرالقادری کا حافظ قاری ظہیر کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (2 ستمبر 2018ء) تحریک منہاج القرآن کے رہنما اور معروف مذہبی اسکالر حافظ قاری ظہیر (ڈنمارک) کے والد گرامی رضائے الہی سے انتقال کر گئے، سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرحوم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم نیک اور صالح انسان تھے، اللہ تعالی انکی بخشش فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرکرنے کر توفیق عطا فرمائے۔

دریں اثناء مرحوم کی نماز جنازہ وزیرآباد میں ادا کی گئی، نماز جناہ میں منہاج القرآن کے مرکزی رہنما علامہ غلام ربانی تیمور، علامہ وسیم افضل ودیگر رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈائریکٹر فارن افیئرز منہاج القرآن جی ایم ملک نے حافظ قاری ظہیر کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top