عارف علوی کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا 13واں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں: ڈاکٹر طاہرالقادری

امید ہے عارف علوی وفاق پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے بطور ریاستی سربراہ اپنا بھرپور آئینی کردار ادا کریں گے

لاہور (4 ستمبر 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عارف علوی کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا 13واں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے عارف علوی وفاق پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے بطور ریاستی سربراہ اپنا بھرپور آئینی کردار ادا کریں گے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے توقع ظاہر کی اور کہا کہ عارف علوی اپنی کامیابی کو ملک و قوم کی ترقی کا ذریعہ بنائیں گے۔

درایں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ ودیگر رہنماؤں نے بھی عارف علوی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی، خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ عارف علوی ایک مدبّر، پڑھے لکھے اور زیرک سیاستدادن ہیں، امید ہے کہ وہ اپنے تجربے سے ملک و قوم دونوں کو فائدہ دیں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top