نٹال (ساؤتھ افریقہ): منہاج القرآن کے زیراہتمام محفل ایصال ثواب و حلقہ درود

مؤرخہ 2 ستمبر 2018 کو ڈربن میں معروف کاروباری شخصیت رانا راشد کے بڑے بھائی رانا شاہد مرحوم کے ایصال ثواب کے سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کی سب سے بڑی مسجد جمعہ مسجد گرے سٹریٹ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈربن کے زیرانتظام قرآن خوانی اور ماہانہ 103 واں حلقہ درود کا اہتمام کیا گیا۔ قرآن پاک کی تلاوت کا شرف حافظ نادر علی رفیق اور درود شریف و نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت محمد سعید قادری حفیظ الرحمن اور صوفی ظفر اقبال نقسبندی نے حاصل کی۔

صدر منہاج القران نٹال ساؤتھ افریقہ علامہ طاہر رفیق نقسبندی نے فلسفہ موت و حیات کی روشنی میں اپنے خطاب میں فرمایا کہ ہم برائی کو ترک کریں اور اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے پر اپنی زندگی بسر کر کے ایک کامیاب زندگی گزارنے کی کوشش کریں۔ آخر میں مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

پروگرام میں منہاج القران کے عہدیداران، پاکستان ایسوسی ایشن کے صدر حیات خان اور ممبران حاجی سجاد خاں، رانا راشد عبدالخالق، عمیر صابر، محمد اشفاق حیدر، علی شیخ خالد اور ڈربن پیٹر میرزبرگ، پائین ٹاون، بزانہ اور دوسرے شہروں سے سینکڑوں کی تعداد میں احباب نے بھر پور شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کے لئے لنگر پیش کیا گیا۔ نقابت کے فرائض اسد حسینی نے سرانجام دیئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top