قاسم علی شاہ

قاسم علی شاہ کی بنیادوں میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے concepts ہیں

آج سے 25 سال پہلے جب میں یونیورسٹی میں پڑھتا تھا تو میرے پاس فکری رہنمائی، سوچ کی درستگی اور اپنے عقیدے کو درست کرنے کے لیے اگر کوئی سورس تھا تو وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی کیسٹیں تھیں۔

اس میں کوئی مبالغہ نہیں ہوگا کہ اس پورے جسم میں، روح میں اور جان میں کوئی تھوڑا سا عشق رسول ﷺ ہے تو اس کی وجہ ڈاکٹر طاہرالقادری ہیں۔ اس کا ایک ثبوت یہ ہے کہ میرے بچے اکثر مجھ سے پوچھتے ہیں کہ پاپا یہ پانچ چھ سے کیسٹیں ہمارے گھر میں کیوں پڑی ہوئی ہیں؟

تو میں نے کہا کہ یہ کیسٹیں ادب سے پڑی ہیں، کیسٹ کا زمانہ نہیں رہا۔ لیکن میں نے وہ ساری کی ساری کیسٹیں آج بھی سنبھال کر رکھی ہوئی ہیں کہ قاسم علی شاہ کی بنیادوں میں کہیں ڈاکٹر طاہرالقادری کے کی concepts ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top