حافظ آباد: محافل ذکر اہل بیت اطہار علیہم السلام

منہاج القرآن یوتھ لیگ حافظ آباد کے زیراہتمام محفل ذکر اہل بیت اطہار علیہم السلام منعقد کی گئیں جس میں علامہ محمد اعجاز ملک، علامہ سید ہدایت رسول شاہ، علامہ انوار المصطفی ہمدمی نے خطابات کیے۔

مؤرخہ 14 ستمبر 2018 کو علامہ محمد اعجاز ملک نے شان سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا پر احادیث کی روشنی میں مدلل خطاب کیا، انہوں نے اپنے خطاب میں خواتین کو سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کے اسوہ پر گامزن ہو کر گھریلو زندگی گزارنے کی ترغیب دی۔

مؤرخہ 15 ستمبر 2018 کو علامہ سید ہدایت رسول شاہ نے ’’محبت حسین قرآن کی روشنی میں‘‘ کے موضوع پر پرمغز خطاب کیا۔ انہوں نے خواجہ معین الدین رحمۃ اللہ علیہ کے شعر ’’شاہ است حسین پادشاہ است حسین‘‘ کی خوبصورت انداز میں تشریح کی۔

مؤرخہ 16 ستمبر 2018 کو علامہ انوار المصطفیٰ ہمدمی نے ’’کربلا ایک منفرد جنگ اور حسین ایک منفرد فاتح‘‘ کے تناظر میں فکری اور اصلاحی گفتگو کی۔ انہوں نے واقعہ کربلا کا پس منظر، یزید کا ظلم و بربریت اور امام حسین علیہ السلام کے صبر و استقامت کی فتح کو نہایت ہی خوبصورت پیرائے میں بیان کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top