ساوتھ افریقہ میں شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ افریقہ علماء کونسل کے رہنماء حافظ اسمعیل ابوبکر خطیب فیملی نے اپنی رہائشگاہ پر میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور شہادت امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں پروگرام کا اہتمام کیا۔ پروگرام میں حافظ عمر لونت کیپ ٹاون، حافظ احمد خطیب جوہانسبرگ، صابر حسین گجر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل دبئی، جاوید اقبال اعوان صدر PAT، علامہ طاہر رفیق نقشبندی منہاجین، علامہ ایوب طفیل، علامہ رفیق افریقی منہاجین، علامہ لطیف چشتی منہاجین، عمر تار سرپرست منہاج القرآن ساوتھ افریقہ، نعیم ملک، عمیر صابر، اسد حسینی اور علماء و مشائخ، مسلم تاجر مرد و خواتین کی بڑی تعداد پروگرام میں شریک ہوئی۔ پروگرام میں صابر حسین گجر صدر MQI دبئی اور منہاج القرآن ساوتھ افریقہ کے قائدین کا استقبال بھی کیا گیا۔

اس موقع پر محفل میں قرآت و نعت اور عربی قصائد کے بعد USA سے تشریف لائے ہوئے معزز مہمان محدث یمن حضرت شیخ محمد بن یحی نینوی نے خصوصی خطاب کیا جبکہ حافظ محمود خطیب کیپ ٹاون نے منہاج القرآن کے سرپرست اعلی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور مشن کا تعارف پیش کیا۔ آخر میں پروگرام اور نماز ظہر کے بعد تمام مہمانوں کو کھانا بھی پیش کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top