منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے عہدیداران کا گرے سٹریٹ مسجد کا وزٹ

جنوبی افریقہ کی سب سے بڑی مسجد گرے سٹریٹ جمعہ مسجد ڈربن کے چئیرمین اور کنوینئر ورلڈ میمن کیمونٹی ڈاکٹر اے وی محمد کی دعوت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل دبئی کے صدر صابر حسین گجر اور جوہانسبرگ سے PAT کے صدر جاوید اقبال اعوان، منہاج القرآن انٹرنیشنل Kzn کے صدر علامہ طاہر رفیق نقشبندی اور علامہ ایوب طفیل قادری صدر ڈربن نے مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کی۔

اس موقع پر مریکہ سے تشریف لائے ہوئے معزز مہمان محدث یمن حضرت الشیخ سید یحی نینوی الحسنی والحسینی نے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔ ناظم منہاج القرآن علماء کونسل علامہ و حافظ اسماعیل خطیب، محمود خطیب ڈائریکٹر مدینہ انسٹیٹیوٹ کیپ ٹاون اور ہزارہا افراد نے جمعہ میں شرکت کی۔خطبہ جمعہ سے پہلے ٹرسٹ بورڈ آف جمعہ مسجد کی طرف سے شیخ الاسلام اور منہاج القرآن کے مہمانوں کا تعارف کرواتے ہوئے صابر حسین گجر، جاوید اقبال اور شیخ نینوی کو ڈاکٹر اے وی محمد چیئرمین مسجد نے روایتی شالز پیش کیں اور ان کا پرتپاک استقبال بھی کیا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top