صابر حسین گجر اور جاوید اقبال اعوان کا دورہ نٹال و ڈربن

منہاج القرآن انٹرنیشنل دبئی کے صدر صابر حسین گجر اور جوہانسبرگ سے PAT ساوتھ افریقہ کے صدر جاوید اقبال اعوان نے نٹال جبکہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل دبئی صابر حسین گجر نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈربن کا چار روزہ دورہ کیا، دورے میں جاوید اقبال اعوان بھی ان کے ساتھ تھے۔

ڈربن اوشاکا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل KZN کے ممبران، علامہ طاہر رفیق صدر KZN اور منہاج القرآن ڈربن کے صدر علامہ ایوب طفیل قادری کی سربراہی میں وفد نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا، جس کے بعد تحریکی رہنماء علی احمد نے اپنی رہائشگاہ کلئیروڈ میں پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عہدیداروں سے منہاج القرآن کے عالمی نیٹ ورک اور کام پر گفتگو کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top