ساؤتھ افریقہ: منہاج القرآن پائن ٹاؤن سیکٹر کے زیراہتمام شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ پائن ٹاون کی مرکزی جمعہ مسجد میں 10 محرم الحرام کو شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں پائن ٹاون کے مقامی اور دور دراز علاقوں سے لوگوں نے شرکت کی اور علامہ ایوب طفیل قادری صدر ڈربن، عمیر صابر جنرل سیکریٹری KZN، شیخ خالد، حیدر علی، محمد ثاقب اور عمر بھائی نے خصوصی شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت قاری ذاکر رفیق اور حافظ عبدالرحمن نے حاصل کی۔ محفل میں گلہائے عقیدت و مرثیہ محمد اکرم محمد سعید قادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل دبئی کے صدر صابر حسین گجر نے حاصل کی اور اسد حسینی نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے۔

منہاج القرآن دبئی کے صدر صابر حسین گجر اور جوہانسبرگ سے عوامی تحریک ساوتھ افریقہ کے صدر جاوید اقبال اعوان مہمان خصوصی تھے۔ کانفرنس میں علامہ طاہر رفیق نقشبندی صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال نے شہادت امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب قافلہ حسین دمشق جا رہا تھا تو راستے میں ایک یہودی نے امام حسین علیہ السلام کے سر انور اور اہل بیت کی تعظیم کی۔ انہیں اپنے گرجے میں ٹھہرایا اور وہ ساری رات امام عالی مقام کی زلفوں کو سنوارتا رہا اور آپ کے سر مبارک کے سامنے بیٹھ کر آنسو بہاتا رہا تو اللہ پاک نے اسے ایمان کی دولت سے نواز دیا اور اس نے کلمہ پڑھ لیا۔

محفل کے آخر میں صابر حسین گجر نے سلام پڑھا اور علامہ نے اختتامی دعا کی۔ پروگرام میں تحریکی دوستوں نے دودھ کی سبیل کا اہتمام بھی کیا اور مہمانوں کو لنگر حسینی بھی پیش کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top