ڈاکٹر طاہرالقادری کا معروف صنعتکار چوہدری محمد سعید، سینئر صحافی جواد نذیر کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (29 ستمبر 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معروف صنعت کار، سابق چیئرمین پی آئی اے اور سابق وزیر دفاع چوہدری احمد مختار کے بھائی چوہدری محمد سعید کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجا کی بلندی، سوگوار خاندان سے تعزیت اور صبر جمیل کی دعا کی ہے، دریں اثناء ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سینئر صحافی جواد نذیر کے انتقال پر بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی، لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جواد نذیر ایک مدبر، محب وطن صحافی تھے۔ جواد نذیر نے شعبہ صحافت کے ذریعے ملک و قوم کی خدمت کی۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، عبد الحفیظ چوہدری، عین الحق بغدادی، نوشیرواں و دیگر رہنماؤں نے بھی سینئر صحافی جواد نذیر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر کے ناظم ظفر اقبال کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے انکی مغفرت اور بلندی درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top