مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا یوم تاسیس 6 اکتوبر کو پر وقار طریقے سے منایا جائے گا

ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، مرکزی تقریب ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوگی

لاہور (29 ستمبر 2018) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا یوم تاسیس 6 اکتوبر (ہفتہ) پورے ملک میں شایان شان طریقے سے منایا جائیگا، مرکزی تقریب ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگی جبکہ یوم تاسیس پر ملک بھر میں تحصیلی، ضلعی وصوبائی سطح پر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، مرکزی تقریب میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی، صوبائی وضلعی عہدیداران شرکت کریں گے، یوم تاسیس کی تقریبات کی تیاریوں اور انتظامات کیلئے درجنوں انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان تیاریوں کے حوالے سے رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مرکزی صدر عرفان یوسف کو دے رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top