نٹال: منہاج القرآن ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام 104 واں حلقہ درود

منہاج القران انٹرنیشنل نٹال ساوتھ افریقہ کے زیراہتمام 7 اکتوبر 2018 کو 104 واں نماز مغرب کے بعد ماہانہ حلقہ درود اور درس قرآن گرے سٹریٹ جمعہ مسجد ڈربن میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام احباب نے ملکر درود شریف پڑھا جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل KZN کے صدر علامہ طاہر رفیق نقشبندی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ عشق مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حصول اور گناہوں سے اپنے دلوں کی صفائی اس حلقہ درود کا مقصد ہے۔

پروگرام میں حضرت علامہ محمد طفیل بدر چشتی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو اللہ اور اس کے پیارے حبیب کی محافل سجاتے اور اس میں شریک ہوتے ہیں تو ان پر اللہ کا خاص فضل ہوتا ہے۔

اس سے پہلے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام ربانی سے ہوا، جس کی سعادت حافظ نادر علی رفیق نے حاصل کی۔ محمد اکرام اور صوفی ظفر اقبال نقشبندی نےنعت پاک اور منقبت امام حسین علیہ السلام پیش کی۔ پروگرام میں علامہ ایوب طفیل قادری صدر MQI ڈربن نے ذکر کروایا اور نقابت بھی کی۔

پروگرام میں دور دراز علاقوں فینکس، پائن ٹا ون نارتھ بیچ سے احباب نے شرکت کی۔ اس موقع پر عمیر صابر، G/S اسد حسینی F/S، اشفاق احمد، شیخ خالد، عابد منیر، عبداللہ جان ذاکر رفیق اور حافظ نعمان نے خصوصی شرکت کی۔ نماز عشاء کے بعد مہمانوں کی خدمت میں لنگر پیش کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top