برطانیہ: مدینۃ الزہراء بریڈ فورڈ میں خواتین کے لیے سلسلہ وار سٹڈی سرکل

منہاج القرآن بریڈ فورڈ برطانیہ کے زیراہتمام عظیم تعلیمی پراجیکٹ ’’مدینۃ الزہراء‘‘ میں خواتین کے لیے باہم گفت و شنید اور ملاقات کے لیے سلسلہ وار تقریب ’’سسٹرز ہب Sisters` Hub‘‘ کے عنوان سے منعقد ہوئی جس میں خواتین اور بچوں کی بھرپور تعداد نے دلچسپی سے شرکت کی۔

تقریب کے آغاز میں تلاوت کلام اور درود شریف کے بعد سب خواتین کا باہم تعارف ہوا۔ تقریب کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی گئی۔ انتظامیہ کی طرف سے بتایا گیا کہ یہ تقریب ہر دوسرے جمعہ کی شام سلسلہ وار منعقد ہوا کرے گی۔ جس میں باہم گفت و شنید کے لیے ایک موضوع منتخب کیا جائے گا۔ مذکورہ تقریب کا موضوع ’’حصولِ تعلیم کی اہمیت‘‘ رکھا گیا۔ جس پر پہلے سسٹر افراء کوثر نے تعارفی گفتگو کرتے ہوئے احادیث مبارکہ کی روشنی میں خواتین کے لیے حصولِ تعلیم کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔

خواتین کے لیے ’’حصولِ تعلیم‘‘ کی راہ میں درپیش مشکلات، معاشرتی مسائل اور انکے ممکنہ حل پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔
بعد ازاں خواتین اور بچیوں نے نعت خوانی بھی کی۔ خصوصی دعا اور ریفریشمنٹ سے اس تقریب کا اختتام ہوا۔

رپورٹ: نعیم رضا قادری
مدینۃ الزہراء، بریڈ فورڈ، برطانیہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top