راجن پور: اسکالرز کے لیے 10 روزہ عرفان القرآن کورس

تحریک منہاج القرآن ضلع راجن پور کے زیرانتظام اسکالرز و معلمین کے لیے 10 روزہ عرفان القرآن کورس منعقد ہوا، جس میں خواتین اسکالرز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر محمد سعید رضا بغداری اور علامہ محمود مسعود قادری نے خصوصی شرکت کی۔ کورس کے دوسرے روز علامہ محمود مسعود نے کورس کے شرکاء کو لیکچر دیا۔ انہوں نے سابقہ سبق کی دوہرای کروائی اور شرکاء کو فن خطابت بھی بتایا۔

کورس کی دوسری نشست میں محمد سعید رضا بغداری نے تجوید اور عربی گرائمر پڑھائی۔ کورس کے انعقاد پر علاقہ سے معززین کو کلاس کا وزٹ بھی کرایا گیا، جس پر معززین شہر نے تحریک منہاج القرآن ضلع راجن پور کی اس کاوش کو سراہا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top