منہاج القرآن حیدرآباد کا اجلاس

تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کا اجلاس امیر تحریک یونس القادری اور ناظم علامہ جان محمد بروھی نے بلایا، جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور قاری حافظ منیر مگسی نے تلاوت کی۔ نعت مقبول علامہ جان محمد بروھی نے پڑھی۔ اجلاس میں تنظیمی فیصلہ جات کیے گیے، جس میں منہاج القرآن کے پلیٹ فارم کو مزید فعال کرنے کے لیے رکنیت سازی کے عمل کو تیز کیے جانے پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ درس عرفان قرآن کا سلسلہ تمام تحصیلوں پر منعقد کیا جائے، اس سلسلہ میں خالد راجپوت کی سربراہی میں ایک کوارڈینیشن کمیٹی بنائی گئی، جس میں حافظ منیر، حافظ شیراز قریشی، خوشی محمد، سید مبشر، ذوہیب حسین اور ذوہیب چنہ بھی شامل تھے۔ آخر میں حافظ شیراز قریشی نے دعا کرائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top