ڈائریکٹر FMRi محمد فاروق رانا کے والد محترم انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون

تحریک منہاج القرآن کے شعبہ تحقیق فریدِ ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر محمد فاروق رانا کے والد گرامی رانا تاج الدین منگل کی شب قضائے الہی سے انتقال فرما گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج 31 اکتوبر 2018ء کو لاہور میں غازی روڈ پر واقع ان کی رہائش گاہ کے قریب شوکت ٹاون قبرستان میں دوپہر ڈیڑھ بجے ادا کی جائے گی۔

بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخِ السلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے رانا تاج الدین کے انتقال پر دلی دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نہایت ملنسار، صالح اور دیندار انسان تھے۔ اللہ کریم انہیں غریق رحمت کرے اور ان کی قرآن سے محبت اور اولاد صالح کو ان کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، انجئنر رفیق نجم، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، سردار شاکر خان مزاری، رانا محمد ادریس، علامہ فرحت حسین شاہ، عبدالستار منہاجین، نوراللہ صدیقی، شہزاد رسول، سہیل احمد رضا مظہر محمود علوی اور عرفان یوسف نے بھی محمد فاروق رانا سے افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی بخشش کے لیے دعا کی۔‎

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top