عالمی میلاد کانفرنس، 50 انتظامی کمیٹیاں قائم، ڈاکٹر طاہرالقادری صدارت کرینگے

امت مسلمہ کے اتحاد، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے عالمی میلاد کانفرنس سنگ میل ثابت ہو گی
اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر کو تحریری درخواست دے دی، کانفرنس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں: جواد حامد
امید ہے ضلعی انتظامیہ، صوبائی حکومت مکمل تعاون کریگی، عالمی میلاد کانفرنس کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی: سیکرٹری کانفرنس

لاہور (4 نومبر 2018) تحریک منہاج القرآن کے سینئر مرکزی رہنماء سیکرٹری عالمی میلاد کانفرنس 2018 جواد حامد نے کہا ہے کہ 35ویں عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب شیڈول کے مطابق مینار پاکستان کے سبزہ زار پر ہو گی۔ کانفرنس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ 50 سے زائد انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو تحریری درخواست بھی دے دی گئی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں ضلعی انتظامیہ اورصوبائی حکومت مکمل تعاون کرے گی اور عالمی میلاد کانفرنس کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ عالمی میلاد کانفرنس امت مسلمہ کے اتحاد اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہو گی، عالمی کانفرنس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کرینگے اور تمام مسالک کے جید علمائے کرام و مذاہب کے نمائندے شریک ہونگے۔ عالمی میلاد کانفرنس سے قائد منہاج القرآن، سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے علماء کرام، مشائخ عظام، قرآء، نعت خواں حضرات کو شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔ جشن عید میلاد النبی ﷺ پوری سج دھج سے منایا جائے گا۔ وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں و انتظامات کیلئے تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پرحافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، مظہر علوی، عرفان یوسف، آمنہ بتول، شہزاد رسول، سعید اختر، ثناء اللہ خان، میاں زاہد جاوید، یونس نوشاہی، علامہ میر آصف اکبر و دیگر بھی موجود تھے۔

جواد حامد نے کہا کہ مینار پاکستان کے پنڈال کو سجانے میں کوئی کسرنہ چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ تہذیب و شائستگی اور اعلیٰ اخلاقی ماحول پیدا کرنے کیلئے سیرت النبی ﷺ کے مطالعے اور میلاد کی محافل کو عام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 15 سو نوجوانوں پر مشتمل سکواڈ سیکیورٹی کی خدمات انجام دے گا۔ عالمی میلاد کانفرنس میں صرف شہر لاہور سے 2 لاکھ سے زائد مرد و خواتین شرکت کریں گے جبکہ ملک بھر سے شرکاء کی تعداد لاکھوں میں ہو گی۔ میلاد کا سماں پیدا کرنے کیلئے عوام الناس کو بھی اس مہم میں شامل کیا ہے۔ جواد حامد نے بتایا کہ عالمی میلاد کانفرنس کی رات ہر سال کی طرح اس سال بھی مینار پاکستان کے سبزاہ زار میں ضیافت میلاد کا اہتمام کیا جائیگا۔ رات 7 بجے سے 10 بجے تک ہر خاص و عام کیلئے کھانے کا اہتمام ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک منہاج القرآن لاہور کے کارکن اور اہل لاہور مبارکباد کے مستحق ہیں کہ وہ سرور کونین کی ولادت کے سب سے بڑے پروگرام کے میزبان ہیں۔ جواد حامد نے مزید کہا کہ میلا دکانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دی جا رہی ہے۔


International Mawlid un Nabi Conference 2018 Minar e Pakistan Lahore Minhaj ul Quran

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top