ربیع الاول کی آمد پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چراغاں

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ماہ ولادت ربیع الاول کی آمد کے ساتھ ہی چراغاں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کی روایت ہے کہ ماہ میلاد اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے دن کو دنیا بھر میں انتہائی شان و شوکت سے منایا جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ، گوشہ درود، جامع مسجد منہاج القرآن، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز اور ادارہ منہاج القرآن سے متصلہ گلی بازاروں میں بھی خصوصی چراغاں اور لائٹنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ سے روزانہ نماز مغرب سے عشاء تک شریعہ کالج کے طلباء کی خصوصی شرکت کے ساتھ میلاد کا جلوس بھی منعقد کیا جاتا ہے۔ جلوس کے بعد ہر روز محفل ضیافت میلاد کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں شرکاء کے لیے ضیافت میلاد کے لنگر کا بھی اہتمام شامل ہے۔

ماہ میلاد کا مرکزی پروگرام 35 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس 2018ء کا انعقاد 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان لاہور کے سبزہ زار میں ہو گا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top