منہاج القرآن لاہور استقبال ماہ ربیع الاول کے سلسلے میں آج مشعل بردار جلوس نکالے گی

عزیز بھٹی ٹاؤن سے نکالے جانے والے جلوس کی قیادت صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین کریں گے
شالا مار ٹاؤن، واہگہ ٹاؤن، راوی ٹاؤن، رائے ونڈ اور سمن آباد ٹاؤن میں بھی مشعل بردار جلوس نکالے جائینگے

لاہور (9 نومبر 2018) تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبال ماہ ربیع الاول کے سلسلے میں عزیز بھٹی ٹاؤن، شالا مار ٹاؤن، واہگہ ٹاؤن، راوی ٹاؤن، رائے ونڈ اور سمن آباد ٹاؤن سے آج مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے، 70سے زائد مقامات سے نکالے جانے والے مشعل بردار جلوسوں میں ہزاروں عاشقان مصطفی ﷺ شرکت کریں گے، شرکائے جلوس ماہ ربیع الاول کو خوش آمدید کہتے ہوئے ’’آمد مصطفی مرحبا‘‘ کے نعرے لگائیں گے، عزیز بھٹی ٹاؤن مغل پورہ چوک سے نکالے جانے والے جلوس کی قیادت صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کریں گے، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، نور اللہ صدیقی، رفیق نجم، امیر لاہور حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، حفیظ اللہ جاوید، محمد اسلم چوہدری، شہباز حسین بھٹی، محمد فرخ قادری، محمد اظہر، صدر انجمن تاجران حاجی منظور حسین سمیت علماء، مشائخ، سیاسی ومذہبی، تاجر راہنما شرکت کریں گے، مشعل بردار جلوسوں پر جگہ جگہ لوگ تاجر برادری پھولوں کی پتیاں نچھاور کریں گے اور شرکائے جلوس کا استقبال کریں گے، عزیز بھٹی ٹاؤن سے نکالے جانے والے جلوس کے راستے میں چائے، دودھ اور شربت کی سبیلیں بھی لگائی جائیں گی، جلوس کے اختتام پر محفل میلاد ﷺ کا انعقاد کیا جائے گا، ربیع الاول کے پورے مہنے میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مشعل بردار جلوس نکالنے محافل میلاد کے انعقاد اور ضیافت میلاد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top