منہاج القران لودھراں کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس

تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں مشعل بردار جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ میلاد جلوس چلڈرن پارک سے شروع ہوکر پریس کلب پر اختتام پذیر ہوا۔ راستے میں جگہ جگہ جلوس کے شرکاء پر گل پاشی کی گئی۔ مشعل بردار جلوس میں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جنہوں نے اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کتبے بھی اٹھا رکھے تھے۔ جلوس میں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سارے راستے درود و سلام کی صدائیں بلند کرتے رہے۔

اس موقع پر ملک خالد حسین ڈانور، حافظ شیر محمد آرائیں، حافظ محمد اکرم کانجو، رانا الطاف حسین، رانا محمد جمیل، نواب غلام مصطفی، حاجی ملک احمد بخش، خواجہ رفیق احمد صدیقی، رانا اشرف علی خان، محمد سجاد فرید فریدی، ملک سلطان آرائیں، ملک رشید احمد، محمد نعمان مصطفوی، حافظ عبدالقیوم غوری، ملک محمد اختر، ملک شعیب اور ملک اللہ بخش نے جلوس میں شرکت کی۔

منہاج القرآن علماء کونسل کے صدر علامہ نصیر احمد بابر جلوس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرز زندگی انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ پیدائش نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ساری کائنات نے خوشیاں منائیں۔ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی منانے والا کبھی اجر سے محروم نہیں رہتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نبی آخرالزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مکی اور مدنی دور کی زندگی انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ جہالت کے اس دور میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے جب انسانیت اپنی قدریں کھو چکی تھی ہر طرف ظلم و بربریت کا دور دورہ تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے کردار کے ذریعے انسانیت کو توحید کا پیغام دے کر ایک لڑی میں پرو دیا۔

اس موقع پر مرکزی میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کمیٹی کے رہنما محمد اکرم کانجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذکر مصطفیٰ کرنا جذبہ عشق رسول کا مظہر ثبوت ہے ہر زمانے میں محفل میلاد اور آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی خوشیاں منائی جاتی ہیں۔ ہر مسلمان کو آقا ئے دو جہاںصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی میلاد کی خوشی منانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کی آمد سے قبل اس کی عاشقان کے دل خوشی سے جھوم اٹھتے ہیں۔ اس موقع پر ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن چوہدری عبدالغفار سنبل نے جلوس میں فول پروف سیکیورٹی کے لیے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

جلوس کے انعقاد کے لئے چوہدری عبدالغفار سنبل، ملک محمد انور قادری، ملک اسلم حماد اظہر حسین لنگاہ ایڈووکیٹ، ملک عابد حسین جوئیہ، ارشد علی مرزا، ملک آصف ریحان، سید وسیم شاہ، سید مدثر شاہ، محمد راشد، محمد زاہد علی، محمد ذوالقرنین، محمد کلیم اللہ سنبل، چوہدری امیر علی، رائو محمد طاہر، محمد نوید مصطفوی، محمد نعمان، ملک سلیم قادری، سید گلزار شاہ، سید حسن شاہ، فوجی ظہور حسین، خواجہ محمد احمد قادری، محمد اخلاق، محمد شہباز، تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے جملہ کارکنان وابستگان اور عہدیداران بھرپور خدمات سرانجام دیں۔

آخر میں مرکزی انجمن تاجران کے نائب صدر حافظ شیر محمد آرائیں نے ملک کی امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعاکروائی۔

رپورٹ: مرزا اسلم مصطفوی (میڈیا ایڈوائزر تحریک منہاج القرآن لودھراں)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top