منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام گلشن اقبال میں استقبال ربیع الاول اجتماع

تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام گلشن اقبال میں استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں اجتماع منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن کراچی کے صدر نعیم انصاری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ تاجدار کائنات کی آمد سے انسانیت کو جینے کا سلیقہ اور حقوق ملے۔ تاجدار کائنات صرف مسلمانوں کیلئے ہی آخری رسول بن نہیں آئے بلکہ تمام انسانیت کیلئے خاتم النبین بن کر دنیا میں تشریف لائے۔ انہوں نے کہا عقیدہ ختم نبوت تمام مسلمانوں کے ایمان کی بنیاد ہے جسطرح عقیدہ توحید پر ایمان لانا ضروری ہے اسی طرح عقیدہ ختم نبوت پر ایمان لانا بھی فرض ہے۔

نعیم انصاری نے کہا نبی کی شان میں ادنیٰ کی گستاخی ایمان کے غارت کا باعث بنتی ہے اور نبی سے محبت قرب الہٰی ، جنت کے حصول اور کامیابی کی ضمانت ہے۔ ربیع الاول کا مہینہ مسلم امہ کیلئے سب سے عظیم مہینہ ہے اس مہینے میں اللہ کی سب سے بڑی نعمت انسانیت کو تاجدار کائنات کی صورت میں ملی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top