منہاج القرآن حیدرآباد کے زیراہتمام محافل میلاد

منہاج القرآن حیدرآباد کے زیراہتمام حیدرآباد کی دو تحصیلوں حیدرآباد سٹی اور لطیف آباد میں عید میلادالنبی میلاد منایا گیا، جسمیں مرکز لاہور سے تشریف لانے والے علامہ ندیم مظفر اعوان منہاجین (راولپنڈی) نے خطاب کیا۔ پروگراموں میں مردوں کیساتھ حیدرآباد کی تحصیل لطیف آباد میں خواتین کی بڑی تعداد نےبھی شرکت کی۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلاد کی خوشی منانا اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ پر اظہار تشکر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میلاد کی خوشی کا اظہار آپ گھروں میں کریں اور گھروں سے باہر نکل کر جلوس کی شکل میں کریں۔ ہمیں میلاد کی خوشی مناتے ہوئے گھروں میں ذکر مصطفی کرنا چاہیے اور اپنے گھروں کو روشن کرکے میلاد کی خوشی منانی چاہیے۔ پروگرام کے منتظیمن میں شامل حافظ شیراز، مبشرشاہ، حافظ منیر اور عارف صدیقی شامل تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top