منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے یورپ کے پروجیکٹ مینجر الشیخ عدنان سہیل کا ڈبلن ایئر پورٹ پر پرتپاک استقبال

ڈبلن آئرلینڈ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فرخ وسیم بٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے، یورپ کے پروجیکٹ مینیجر الشیخ عدنان سہیل کا ڈبلن ایئرپورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، استقبالیہ وفد میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے صدر، اسلامک سینٹر کارلو کے چیئرمین اور منہاج القرآن آئرلینڈ کے تاحیات رفیق محمد یوسف، پی ٹی آئی آئرلینڈ کے انفارمیشن سیکرٹری سید قاسم شاہ، منہاج نعت کونسل کے رکن علی بٹ قادری اور ناصر چشتی شامل تھے۔ محمد یوسف نے الشیخ عدنان سہیل کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور وسیم بٹ نے الشیخ عدنان سہیل کو استقبالیہ وفد کا تعارف کروایا اور تمام افراد ڈبلن ائرپورٹ سے مقامی ریسٹورنٹ میں صبح کے ناشتے کے لیے پہنچے جہاں تمام افراد نے اسپیشل لاہوری ناشتہ پائے نان، نہاری، حلوہ پوری اور لسی سے ناشتہ کیا، ناشتہ سے فارغ ہو کر تمام افراد ایک قافلہ کی صورت میں آئرلینڈ کے شہر کارلو کے لئے روانہ ہوئے جہاں کارلو کے فائیو سٹار ہوٹل تالبوٹ میں کارلو اسلامک سینٹر کے قیام کے سلسلہ میں منعقد فنڈریزنگ گرینڈ ڈنر کی تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے۔ ہوٹل پہنچنے پر الشیخ عدنان سہیل کو محمد یوسف اور سید قاسم شاہ نے آج شام کو ہونے والے فنڈ ریزنگ ڈنر تقریب کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور چند ہدایات بھی فرمائیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top