منہاج القرآن یوتھ لیگ کا 30واں یوم تاسیس 30 نومبر کو منایا جائیگا

ملک بھر میں تقریبات منعقد ہونگی، مرکزی تقریب ماڈل ٹاؤن میں ہوگی

لاہور (29 نومبر 2018) منہاج القرآن یوتھ لیگ کا 30واں یوم تاسیس آج منایا جائیگا۔ یوم تاسیس کی تقریبات مرکزی، صوبائی، ضلعی اور تحصیلی سطح پر ملک بھر میں سینکڑوں مقامات پر منعقد ہونگی۔ مرکزی تقریب 30 نومبر کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی۔ یوم تاسیس کی تقریبات میں 30 سالہ جدوجہد میں جانی و مالی قربانیاں دینے والے کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا، کیک کاٹے جائینگے، امن واک اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائیگا۔ مرکزی تقریب میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنما شرکت کرینگے۔ رہنما یوتھ لیگ کے نوجوانوں کی 30 سالہ انقلابی جدوجہد میں لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرینگے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top