تحریک منہاج القرآن کے بزرگ کارکن بابا صوفی محمد نذیر وفات پاگئے

تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ اور بزرگ کارکن و تاحیات رفیق بابا صوفی محمد نذیر وفات پاگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔

ان کی نماز جنازہ عثمانیہ قبرستان میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں وابستگان تحریک منہاج القران کے علاوہ کثیر افراد نے شرکت کی۔ تدفین کے موقع پر منہاج نعت کونسل نے درود شریف پڑھا۔ بعدازاں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے وابستگان نے ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

2013 اور 2014 کے دھرنوں میں بابا صوفی محمد نذیر نے اپنی بزرگی کے باوجود شرکت کی۔ ان کی تحریک منہاج القرآن کے ساتھ گہری وابستگی تھی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top