لودھراں: پی پی 227 کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن، علامہ علی اختر اعوان کا خطاب

تحریک منہاج القرآن لودھراں پی پی 227 کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن میونسپل کمیٹی کے گھلو ہال میں منعقد ہوا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد علامہ علی اختر اعوان نے خطاب کیا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کو انسان اس وقت سب سے پیارا لگتا ہے، جب گناہ گار اس سے معافی مانگتا ہے۔ گناہ گار کی معافی اس وقت پکی ہوجاتی ہے جب وہ وسیلہ مصطفیﷺ سے اللہ کے حضور پیش ہوتا ہے۔ تحریک منہاج القرآن اس دور پرفتن میں امت محمدی کے جوانوں کو سوئے مدینہ لے جارہی ہے جہاں انکے سب دکھوں کا مداوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وقت نے ثابت کردیا تحریک منہاج القرآن نے دین کی دعوت جس حقیقی اسلامی طرز اعتدال پر دی، اسی نے درس امن دیتے ہوئے امت کو پوری دنیا میں باعزت مقام دلایا جن جن طبقات نے اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اپنے مذموم اور متشدد نظریات و مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی وہ سب قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ آج اسلام کی اقامت و احیاء کا فریضہ پوری دنیا میں تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں بخوبی سر انجام دے رہی ہے۔

درس قرآن میں شدید سردی کے باوجود مردو خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی، پروگرام میں منہاج القرآن لودھراں کے عمائدین و معززین میں حاجی غلام نازک آرائیں، رانا اشرف علی خاں، ملک احمد بخش آرائیں، مہر رمضان سیال، مہر سراج، سیلم جمال غوری، شبیر جمال غوری، میاں قاضی نذیر احمد، حاجی ملک احمد بخش، علامہ نصیر احمد بابر، علامہ احمد سعید جامی، علامہ محمد فیاض، قاری محمد اصغر، خواجہ رفیق صدیقی، راو طاہر، حافظ کاظم، محمد رضا، ملک یوسف چنڑ، ملک احمد یار چنڑ، صاحب یار، پیر سید حنیف شاہ، رضوان فاروقی، پروفیسر جہانزیب، رانا عابد نواز اور ملک اختر تھہیم حاجی شاہ محمد شامل تھے۔

اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ملک اسلم حماد، راو اسحاق، چودھری عبدالغفار سنبل ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، ملک عابد جوئیہ، پروفیسر نعمان محمود، قاری عبدالقیوم، قاری ذوالفقار، ملک اللہ یار جاوید، فوجی ظہور، پیر مدثر شاہ، حافظ مظہر نیاز، ملک اختر الیکٹریشن، راو اخلاق، مرزا اسلم، سید وسیم بخاری، سید گلزار شاہ کے علاوہ منہاج القرآن وویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ، منہاج القرآن علماء کونسل اور مصطفوی سٹوڈینٹ موومنٹ نے اہم کردار ادا کیا۔ پروگرام کے آخر میں ملکی استحکام اور ترقی کے لیے علامہ علی اختر اعوان نے دعا کروائی۔

رپورٹ: محمد زاہد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top