منہاج القرآن آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ کی سفیر پاکستان سردار شجاع عالم سے سفارتخانہ ڈبلن میں ملاقات

Waseem Butt calls on ambassador of pakistan in ireland

ڈبلن آئرلینڈ ۔۔۔ فرخ وسیم بٹ ۔۔۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ نے سفیر پاکستان سردار شجاع عالم سے سفارتخانہ ڈبلن میں خصوصی ملاقات کی، جس کا مقصد سفیر پاکستان سردار شجاع عالم کو حال ہی میں سفیر کی حیثیت سے چارج سنبھالنے پر مبارکباد دینا تھا، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ وسیم بٹ نے سردار شجاع عالم کی آئرلینڈ آمد اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوش آمدید کہا، مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

سفیر پاکستان سردارشجاع عالم نے بڑی محبت و خلوص اور خندہ پیشانی سے وسیم بٹ کا استقبال کیا، سفیر پاکستان بہت مہمان نواز اور اعلی اخلاق شخصیت کے مالک ہیں اور بالخصوص وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی اور پاکستانی کمیونٹی کی بہتری کے لئے خواہشمند ہیں۔

وسیم بٹ نے گفتگو کے آغاز میں منہاج القرآن کی آئرلینڈ میں مذہبی اور سماجی ایکٹیویٹی کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیام امن اور عالم اسلام کے لئے کی جانے والی خدمات اور حال ہی میں ان کا مطبوعہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا بارے آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پوری دنیا میں 80 سے زائد ممالک میں موجود نیٹ ورک کی تفصیلات بھی بتائی جس پر سفیر پاکستان سردار شجاع عالم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کام کو بہت سراہا، ان کا کہنا تھا کہ منہاج القرآن پوری دنیا میں عالم انسانیت اور بلخصوص دیارِ غیر میں امت مسلمہ کے ایمان کی حفاظت اور اس کی آبیاری کا فریضہ جو سر انجام دے رہی ہے وہ قابل تحسین ہے اور خاص طور پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت کو خراج تحسین پیش کرنا چاہوں گا جو امن اور علم کے حوالے سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی آخر میں صدر منہاج القرآن آئرلینڈ وسیم بٹ نے سفیر پاکستان سے درخواست کی کہ ہم ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کرنا چاہتے ہیں جسے آپ نے با خوشی قبول کیا۔

Waseem Butt calls on ambassador of pakistan in ireland

Waseem Butt calls on ambassador of pakistan in ireland

Waseem Butt calls on ambassador of pakistan in ireland

Waseem Butt calls on ambassador of pakistan in ireland

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top