راجن پور میں علامہ طالب حسین قادری کا خطاب

راجن پور میں علامہ طالب حسین قادری کا خطاب

تحریک منہاج القرآن راجن پور کے دیرینہ ساتھی محمد طارق قادری کے والد گرامی کی ایصال ثواب کے لیے منعقدہ قرآن خوانی پر علامہ طالب حسین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر مرکزی نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری، ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع ملک ابو ارسل مصطفی المدنی، سید عاشق حسین بخاری ناظم انفارمیشن، محمد خالد بلال صدر منہاج القرآن راجن پور، ممتاز احمد تحصیل ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور، محمد طارق عزیز، محمد اشعر خان نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

علامہ طارق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم کی محبت ہی ایمان کا مرکز و محور ہے اور اس کے بغیر کوئی عمل اللہ پاک قبول نہیں کرتے۔ انہوں نے تحریک منہاج القرآن کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس دور میں تحریک منہاج القرآن وہ واحد تنظیم ہے جو گلی گلی حضور اکرم کا عشق عام کررہی ہے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری وہ واحد سکالر ہیں، جنہوں نے ہر نوجوان کے سینے میں عشق مصطفیٰ کی شمعیں جلائی ہیں۔

راجن پور میں علامہ طالب حسین قادری کا خطاب

راجن پور میں علامہ طالب حسین قادری کا خطاب

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top