ڈاکٹر طاہرالقادری کا شہباز طاہر کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نواز گنڈاپور، نور اللہ صدیقی کا اظہار تعزیت

لاہور (22 جنوری 2019) قائد تحریک منہاج القرآن و سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن سوشل میڈیا سیل کے کوآرڈینیٹر شہباز طاہر کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل دے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات، نور اللہ صدیقی، جی ایم ملک، رفیق نجم، ، جواد حامد، سید امجد علی شاہ، عین الحق بغدادی، عبد الحفیظ چوہدری، نوشیرواں عاصم، رضا طاہر، زریاب انجم و دیگر رہنماؤں نے شہباز طاہر کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

دریں اثناء مرحوم کی نماز جنازہ انکے آبائی شہر ناروال، پسرور روڈ ضلع سیالکوٹ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی و تحصیلی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ اہل علاقہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top