ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی و دینی خدمات قابل تحسین ہیں: صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی

صاحبزادہ حامد نقشبندی کے اعزاز میں منہاج القرآن ملتان کا عشائیہ

تحریک منہاج القرآن ملتان کے جانب سے سجادہ نشین خانقاہ حامدیہ صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی اور انجمن جانثارانِ پیر طریقت کے مرکزی عہدیداران رکن الدین حامدی، حافظ منظورالہی قریشی حامدی اور محمد ثمر حامدی کے اعزاز میں 22 جنوری 2019ء کو استقبالیہ دیا گیا۔

استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے آج کے پرفتن دور میں عظیم علمی و تبلیغی کارنامے سرانجام دئے ہیں۔ پوری دنیا میں پھیلا ہوا منہاج القرآن کا نیٹ ورک اور جدید تعلیمی ادارے آپ کی قابلیت اور صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی دنیا بھر میں علمی ودینی خدمات قابل تحسین ہیں۔ منہاج القرآن کے شعبہ جات اورادارے دیکھ کر فخر محسوس ہوتا ہے۔ گوشہ درود کی صورت میں ایک عظیم روحانی مرکز بھی منہاج القرآن کا عظیم کارنامہ ہے۔ دین کی خدمت کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ منہاج القرآن کے دست وبازو بن کر خیر کے اس کام کو آگے پہنچائیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن جس منظم انداز سے دین کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے اس کو دیکھ کر یقین ہوجاتا ہے کہ اب کوئی بد طینت اسلام کی حقانیت پر انگلی اٹھانے کی جرات نہیں کرسکتا۔

انجمن جانثارانِ پیر طریقت کے صدر رکن الدین ندیم حامدی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے منہاج القرآن قائم کرکے اہل سنت پر احسان کیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن ملتان کے سرپرست مخدوم شہباز ہاشمی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی جملہ خدمات مشائخ عظام کی سرپرستی کے بغیر ممکن نہیں تھیں۔

استقبالیہ تقریب میں سرپرست تحریک مخدوم شہباز ہاشمی، خلیفہ محمد بخش قادری، ضلعی صدر یاسر ارشاد، رائو عارف رضوی، میجر محمد اقبال چغتائی، احسان سعیدی، حاجی خلیل آہیر، چوہدری جاوید بندیشہ، خالد محمود، ذوالفقار حامدی، خلیل احمد انصاری، مخدوم امیر شاہ، مخدوم ریاض شاہ، شیخ اعظم فیض، محمد انور بھٹی اور غلام حسین انصاری نے بھی شرکت کی۔

صاحبزادہ حامد نقشبندی کے اعزاز میں منہاج القرآن ملتان کا عشائیہ

صاحبزادہ حامد نقشبندی کے اعزاز میں منہاج القرآن ملتان کا عشائیہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top