صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا احمد نواز ملک کے بھائی انتقال کر گئے

منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے صدر احمد نواز ملک کے بڑے بھائی ملک رب نواز کا انتقال ہو گیا، ان کی نمازِجنازہ آبائی گاؤں چک باقر شاہ ضلع چکوال میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن ضلع چکوال کے وفد نے شرکت کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

وفد میں حاجی عبدالغفور شیخ (ضلعی صدر TMQ چکوال)، حافظ محمدخان (ضلعی ناظم TMQ چکوال)، حاجی محمد صابر (ضلعی صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن)، سرپرست اعلی منہاجٰ اسلامک سنٹر چک بھون چوہدری نذر حسین، ملک نذر حسین ( صدر TMQ تحصیل چکوال) اور MSM شمالی پنجاب کے نائب صدر ملک محمد ارسلان نے بھی جنازے میں شرکت کی۔ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش و مغفرت اور درجات بلند فرمائے۔ آمین

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top