منہاج یونیورسٹی کے سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب آج ہو گی

رنگا رنگ تقریب میں بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی شریک ہونگے، کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم ہونگے

لاہور (29 جنوری 2019) منہاج یونیورسٹی کے سپورٹس فیسٹیول 2019 کی شاندار اختتامی تقریب آج منگل کو ہو گی۔ اختتامی تقریب میں 15روزہ سپورٹس فیسٹیول میں حصہ لینے والے طلبہ وو طالبات کی ٹیموں کے سینکڑوں کھلاڑی شرکت کرینگے۔ کرکٹ، فٹبال، ہاکی، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس، والی بال، کراٹے، تیر اندازی سمیت 18 سے زائد کھیلوں میں حصہ لینے والے سینکڑوں کھلاڑیوں میں میڈلز، شیلڈز و دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

اختتامی تقریب میں ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین، صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں، ڈاکٹر اسلم غوری، ڈاکٹر شاہد سرویا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور، سابق مینیجر قومی کرکٹ ٹیم اظہر زیدی، ICC کرکٹ ایمپائر علیم ڈار، قومی کرکٹر عباس مغل، انٹرنیشنل ریسلر انعام بٹ، سابق آئی جی موٹر وے ظفر عباس ملک، ابرار الحق، سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشین شہباز سنیئر، عمران بُچہ، اشتیاق چوہدری، اقبال مرتضیٰ سمیت سیاسی، سماجی، علمی اور کھیلوں سے وابستہ و دیگر مہمانان گرامی شرکت کرینگے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top