قرآن دنیا میں اللہ سے ہمکلام ہونے کا واحد ذریعہ ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین

صدر منہاج القرآن کا قرآن کانفرنس سے خطاب، ایم این اے غلام بی بی بھروانہ و دیگر کی شرکت

Quranic Encyclopedia inaugural ceremony in Jhang

لاہور (14 فروری 2019) صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ’’ قرآن اللہ سے ہمکلام ہونے کا ذریعہ ہے‘‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا و آخرت کی نجات قرآن سے جڑ جانے میں ہے۔ اللہ خدمت قرآن کا کام اپنے چنیدہ بندوں سے لیتا ہے۔ قرآن اللہ کی سب سے اعلیٰ نعمت ہے جو انسانیت کی بھلائی کیلئے عطا کی گئی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تالیف کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا قرآن فہمی کے باب میں ایک بہت بڑی خدمت ہے۔ قرآن عقل کیلئے فہم، حکمت کیلئے نور اور علم کا سر چشمہ ہے۔ ہر سائنسی ایجاد قرآن کی صداقت پر تصدیق کی مہر لگاتی ہے۔ کانفرنس جھنگ ستی میں منعقد ہوئی۔

کانفرنس میں ایم این اے غلام بی بی بھروانہ، صاحبزادہ سلیمان قمر، ڈاکٹر سلطان الطاف علی، پیر مظہر حسین قادری، سید محبوب الہیٰ گیلانی، علامہ سعید اظہر حسین قادری، علامہ محمد آصف حجازی، صاحبزادہ سلطان محمد مشتاق، رفیق نجم نے شرکت کی۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ قرآن صراط مستقیم اور نجات کا راستہ ہے، اس راستہ سے ہٹنے والے گمراہ ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حدیث مبارکہ ہے کہ جو جوانی میں قرآن کو سمجھتا اور سیکھتا ہے قرآن اسکے خون اور گوشت میں شامل ہو جاتا ہے، اس دنیا میں اللہ سے ہمکلام ہونے کا قرآن واحد ذریعہ ہے۔ نماز کی فضیلت بھی اس لئے ہے کہ اس میں قرآن پڑھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن انسانیت کیلئے قیامت تک کیلئے ذریعہ ہدایت و رہنمائی ہے۔ قرآن کتاب نہیں معجزہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ جس کو جتنی توفیق دیتا ہے، قرآنی آیات کے مطالب و مفاہیم سے وہ اتنا ہی آگاہ ہو جاتا ہے۔ اللہ کی ذات بھی دائمی ہے اور قرآن جو اللہ کی صفت ہے وہ بھی دائمی ہے اور قیامت تک اہل علم ہر وقت کی ضرورت کے مطابق قرآن سے رہنمائی لیتے رہینگے۔ عرفان اور معرفت کی راہ پر چلنے والوں کو قرآن سے ہر قسم کی رہنمائی ملتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تالیف کردہ قرآنی انسائیکلو پیڈیا نے قرآن فہمی کو آسان بنا دیا ہے جو عربی زبان سے واقفیت نہیں رکھتے وہ بھی اس قرآنی انسائیکلو پیڈیا کے مطالعہ سے فہم حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر حسین محی الدین نے کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر منہاج القرآن جھنگ کے ذمہ داران محمد مشتاق، ڈاکٹر عتیق الرحمان، علامہ عبد القدیر، صاحبزادہ صبغت اللہ، رانا محمد نسیم، قیصر عباس، ثناء اللہ طاہری، محمد سلیم قادری، محمدشکیل، محمد سرفراز، حاجی غلام مرتضیٰ، ممتاز حسین، طارق انصاری اور چوہدری اشرف کو مبارکباد دی۔ جھنگ آمد پر منہاج القرآن کی تنظیم نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا پر تپاک استقبال کیا، کانفرنس میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top