منہاج القرآن قرآن پڑھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی تحریک ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین

بھائی چارے کا فروغ، نفرتوں کا خاتمہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا مشن ہے: خرم نواز گنڈاپور

لاہور (24 فروری 2019) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ منہاج القرآن قرآن پڑھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی تحریک ہے۔ نوجوانوں کی کردار سازی قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بیداری شعور مہم کا مرکز و محور ہے، وہ قرآنی تعلیمات کے ذریعے نوجوانوں کو انتہا پسندی اور تکفیری مذموم پراپیگنڈہ سے بچا رہے ہیں۔ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تالیف عصر حاضر میں خدمت قرآن کے ضمن میں ایک بڑی سعادت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جڑانوالہ میں ’’قرآن کانفرنس‘‘ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر فیاض احمد وڑائچ، میجر (ر) عبد الرحمن رانا، مولانا محمد یحی، ڈاکٹر سعید احمد، سید طیب شاہ، میاں غلام دستگیر، ابو شمس احمد علی، تصدق حسین نقوی، فرحان عزیز، خلیل طاہر، ڈاکٹر شفیق احمد موجود تھے۔

دریں اثنا پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے بہاولپور میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ امن، بھائی چارے کا فروغ، نفرتوں کا خاتمہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا مشن ہے اس موقع پر نشاط احمد باجوہ و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top